منگل , فروری 23 2021
صفحہ اول / خبریں / وفاقی حکومت نے پاک نیوی میں 2 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے پاک نیوی میں 2 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت کی جانب پاکستان نیوی میں 2 ہزار 236 نئی بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھرتیوں کیلئے فوری این او سی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی نے 2236 خالی اسامیوں پر  نئی بھرتیوں کے لئے اجازت طلب کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی میں ہونے والی نئی بھرتیوں میں گریڈ ایک سے لیکر 15 تک کا  نیا سویلین اسٹاف بھرتی کیا جائے گا جن میں 243 ہائیر فارمیشن سویلین اور 1993 لوئر فارمیشن سویلین اسٹاف  کو بھرتی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 6 ماہ کے عرصے میں نئی بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

About اردوباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.