ہفتہ , فروری 20 2021
صفحہ اول / خبریں / کراچی میں سوئی گیس کی لائنوں میں گیس کے بجائے پانی آنے لگا

کراچی میں سوئی گیس کی لائنوں میں گیس کے بجائے پانی آنے لگا

ہم اگر کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی بات کری تو گیس کی تو دور دور تک کوئی علامات تک نہیں ملتیں۔ البتہ کراچی کے علاقے گلبہار میں گیس پائپ لائنز سے پانی ضرور آنے لگا ہے۔ جو کہ سوئی سدرن گیس کپمنی کی نا اہلی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں واقع گلبہار کے علاقے خالد آباد میں سوئی گیس کی تو شدید قلت ہے۔ اور دن کے وقت تو گھنٹوں گیس غائب رہتی ہے۔ اور شام کے وقت ان پائپ لائنز میں دے گیس کی بجائے پانی ضرور آنے لگتا ہے۔

مذکورہ علاقے کے لوگوں کے مطابق کہ دو مہینوں سے ایسا ہو رہا ہے کہ گیس کی لائن میں گیس کی بجائے پانی آ رہا ہے جس کی شکائت متعدد بار سوئی سدرن کمپنی کو کی جا چکی ہے۔ مگر ابھی تک سوئی سدرن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ خالدآباد کے رہائشیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس مسئلے کا جلدازجلد سد باب نہیں کیا جاتا تو تو کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سردیوں کے شروع ہوتے ہی کراچی کے کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جس نے کراچی کے شہریوں کی مشکلات کو اور بڑھا دیا ہے۔

About اردوباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.