عمران خان کو یہ کام کر نا مہنگا پڑھ گیا نو ٹس جا ری



اسلام آباد(روز نا مہ اوصاف) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر ان سے 28ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آف شور کمپنی بنانے کے معاملے پر عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 28 ستمبر تک اس بارے میں جواب داخل کروائیں۔الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس وکیل شاہنواز ڈھلوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر جاری کیا.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے آف شور کمپنی بنا کر نہ صرف اپنے اثاثے چھپائے بلکہ اس رقم پر انھوں نے ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے انتخابی گوشواروں میں بھی ان کی آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اُترتے اس لیے اُنہیں نااہل قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی طرف سے عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر کیے گئے ایک اور ریفرنس پر مقررہ مدت میں کارروائی نہ کیے جانے پر وہ بھی الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے تاہم کمیشن نے اس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے فنڈز میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق دائر کی گئی درخواست کو عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر کیے گئے ریفرنس کے ساتھ یکجا کردیا ہے اور ان درخواستوں کی سماعت ایک ساتھ ہی ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاکستان اور دنیا بھر میں صارفین کو فیس بک اور انسٹا گرام کی عارضی تعطلی کا سامنا
ملک بھر میں بارشیں اور برفباری کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی
حاجی عبد الوہاب کے انتقال کے بعدنیا امیر کون ہوگا؟ بالآخر حتمی اعلان کردیا گیا ، نام بارے پتہ چل گیا
انتہائی افسو سنا ک بر یکنگ نیوز
مشن پرواز 1مکمل : فخر عالم نے دوسرے مشن کا اعلان کردیا
پاک چین ریلوے کے درمیان ایم ایل ون کے معاہدے پر دستخط

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved