اسد عمر کی چھٹی:عمران خان کو وزیر خزانہ پراعتماد نہیں ، معاشی حالت ٹھیک کرنے کیلئے کسے باہر سے بلوا لیا؟ حیران کن خبر آگئی



لاہور (ویب ڈیسک ) معروف صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اب کوئی چارہ نہیں رہا کہ وہ آئی ایم ایف کےپاس نہ جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سب سے خطرناک بات لگتی ہے وہ یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے وزیر خزانہ اسدعمر پر پورایقین و اعتماد نہیں۔ اگر وہ باہر کے لوگوں کو بلا کر ان سے

رائے لے رہے ہیں اور اقتصادی مشاورتی کمیٹی کو بھی سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے ۔ اب قسمت سے ترقی کر جانیوالے لوگ آکرمشورے دے رہے ہیں۔وزیراعظم کو عارف نقوی ایڈوائز کر رہے ہیں کہ ملک کی معیشت کیسے درست کی جائے جو اپنے ملک میں داخل نہیں ہو سکتے جہاں ان کا کاروبار ہے اور اگر وہ وہاں جائیں تو گرفتار کر لئے جائینگے۔ وہ یہاں آکر وزیراعظم ہائوس میں ہی بیٹھے رہتے ہیں اور مشورے دے رہے ہیں کہ کیسے معیشت کو درست کیا جائے۔ وزیراعظم کو اب دوٹوک فیصلے کرنا ہونگے وہ سمجھتے ہیں کہ اگر انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا تو مت جائیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے وزیر خزانہ کی کارکردگی ٹھیک نہیں جو کہ واقعی ٹھیک نظر نہیں آ رہی تو پھر وزیراعظم کو انہیں فارغ کر دینا چاہئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور حکومت کے اتحاد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کی حکومت میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معیشت کے حوالے سے بھی شدید خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری
تمام مقدمات کے خاتمے کا ایک ہی واحد حل! حکومت نے سابق وزیراعظم کو نئی پیشکش کردی
پاکستان نے جے ایف 17تھنڈر کے بعدایک اور ’شاہکار طیارہ‘ تیار کرلیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved