میری خواہش تھی کہ ۔۔۔ چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ سے قبل ایک خواہش کا اظہار کردیا



اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ سے قبل ایک خواہش کا اظہار کر دیا سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئی گاج ڈیم کی تعمیر کیس ۔تفصیلات کے مطابق میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر توانائی عمر ایوب کو منگل کے روز طلب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے نئی گاج کی تعمیر سے

متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے د وران ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی سمیت دیگر فریقین پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈیبلیو کی میٹنگ میں ڈیم کی تعمیر کرنے کی سفارش ایکنگ کو کر دی گئی ہے۔بنچ کے سربراہ نے بتایا کہ اس طرح تو یہ معاملہ ایکنک میں جا کر پھنس جائے گا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ پیر تک سی ڈی ڈبلیو کے اجلاس میں منٹس میں پیش کیے جائیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ میری خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہو جاتا مگر بعض خواہشیں خواہشیں رہ جاتی ہیں۔بنچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار رواں ماہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ پاکستان کے اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے حوالے فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری کو ہوگا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری دن 11.30 بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے اٹارنی جنرل

پاکستان,پاکستان بار کونسل کے وائس چیرمین ،ْسپریم کورٹ بار کے صدر اور جسٹس آصف سعید کھوسہ خطاب کریں گے۔ترجمان کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی خطاب کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
کیا اریبہ بھی دہشت گردی تھی؟ کتنے فاصلے سے کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر ہر شخص کی روح کانپ اٹھے گی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved