پا کستان سے لو ڈ شیڈ نگ کا خا تمہ ! ایک ایسے ملک نے پاکستان کو سستی بجلی دینے کی پیشکش کر دی کہ وزیراعظم کی خوشی کی انتہاءنہ رہے



راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) تاجکستان کے سفیر شیر علی جونونوف نے پاکستان کو سستی بجلی فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی پیشکش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تاجک سفیر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”تاجکستان میں روگن ڈیم نے کام شروع

کر دیا ہے اور ہم پاکستان کی ضرورت پوری کرنے کیلئے سستی اور معیاری بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔“نجی خبر رساں ادارے ’ڈان نیوز‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں اور بزنس مینوں کو آگے بڑھ کر تاجکستان میں پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے تاجکستان کے سفیر شیر علی کے اعزاز میں پرتکلیف اعشائیے کا اہتمام بھی کیا۔تاجک سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں جس کی جڑیں بہت گہری ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی شاندار تعلقات ہیں۔انہوں نے پاکستان میں گزارے ہوئے وقت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن، اور خوبصورت ہے جبکہ پاکستانی عوام بہت محنتی، مہربانی اور بہترین میزبان ہیں اور کوئی بھی شخص پاکستانیوں کو صرف اسی صورت میں جان سکتا ہے کہ وہ کچھ عرصہ پاکستان میں گزارے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ اپنے سفراءدوستوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دیتا ہوں، یہ بہت ہی زبردست ملک ہے جہاں کا موسم اورعلاقے بہت خوبصورت ہیں۔‘



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved