پا کستانیو ں کیلئے بڑی خو شخبری آگئی حکو مت نے ’’منگل ‘‘کے دن ملک بھر میں عا م تعطیل کا اعلا ن کر دیا



اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔حکومت کی پریس ریلیز کے مطابق رواں سال بھی ملک بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور ملی جذبے سے بنایا جائے گااور 5 فروری کو

ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند ر ہیں گے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی۔اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔وزارت داخلہ نے 2019ء میں آنے والی تعطیلات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کچھ تعطیلات کو چاند نظر آنے سے مشروط کیا گیا جبکہ باقی تعطیلات سرکاری سطح پر منائی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن کے تحت 5 فروری 2019ء بروز منگل کو کشمیر ڈے کی تعطیل ہوگی۔تیئس مارچ 2019ء بروز ہفتہ پاکستان ڈے کی تعطیل ہوگی۔ یکم مئی 2019ء بدھ کے روز لیبر ڈے کی چھٹی ہوگی۔ عیدالفطر کی تعطیلات 5،6،7 جون کو ہوں گی۔ جبکہ عیدالضحیٰ کی تعطیلات 12،13،14 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔یوم آزادی کی تعطیل 14 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ ستمبر کی 9 اور 10 تاریخ کو 9 اور 10 محرم الحرام

کی تعطیلات ہوں گی۔عید میلاد النبیﷺ 10 نومبر کو منائی جائے گی اور اس موقع پر عام تعطیل ہو گی ۔ 25 دسمبر بروز بدھ قائد اعظم کی پیدائش اور کرسمس کی تعطیل ہوگی۔ اس کے علاوہ رواں برس 6 مئی بروز پیر اور یکم جولائی بروز پیر بینکوں میں تعطیل ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved