وزیراعظم عمران خان نے ایسا کیا کام کیا کہ ایمانداری کی اعلیٰ ترین مثال قائم کردی، سب کو حیران کردیا



لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایمانداری اورقانون کی بالادستی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جب گرینڈ حیات ہوٹل کی قسمت کے حوالے سے معاملے پر تبادلہ خیال ہونے لگا تو وزیر اعظم نے نئی مثال قائم کرتے ہوئے کابینہ اجلاس کی صدارت کرنے سے معذرت

کرلی جس کے بعد اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسد عمر کو کرنا پڑی۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایک موقع پر وفاقی دارالحکومت میں زیر تعمیر بلند ترین اور مہنگی ترین عمارت گرینڈ حیات ہوٹل کی قسمت کے فیصلے کے حوالے سے ایجنڈے پر غور کیا جانے لگا تو وزیراعظم عمران خان نے مثالی فیصلہ کرتے ہوئے اجلاس سے علیحدگی اختیارکر لی۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چونکہ گرینڈ حیات ہوٹل میں ان کا اپنا فلیٹ بھی ہے۔ اس لئے اس معاملے سے متعلق مفادات کے ٹکراؤ کے باعث وہ کسی بھی فیصلے کا خود حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے وزیر خزانہ اسد عمر کو اجلاس کی صدارت کرنے اور معاملے سے متعلق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی اجلاس کا حصہ بننے سے معذرت کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چونکہ گرینڈ حیات ہوٹل کے حکام کی وکالت کرتے رہے ہیں، اس لئے ان کیلئے بھی اجلاس میں شرکت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
کیا اریبہ بھی دہشت گردی تھی؟ کتنے فاصلے سے کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر ہر شخص کی روح کانپ اٹھے گی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved