صرف 5 مہینو ں میں یہ بڑا کام کر دونگا مو لا نا فضل الر حما ن نے ایسا اعلان کر دیا کہ حکو مت کیلئے بڑا مسئلہ بن گیا



پشاور (نیوز ڈیسک ) جے یو آئی (ف)کے سربراہ فضل الرحمان نے دعویٰ کیاہے کہ پانچ ماہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو متحدہ کردوں گا ، آصف زرداری سے بات ہوئی ہے ، ایک تیار ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہٹ جاتا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہاہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک

ہے،حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، روزانہ پندرہ ارب کا قرضہ لے رہی ہے اور عوام کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، بڑے لوگوں کے بڑے بڑے پلازوں کو ریگولرائز کیا جا رہا ہے جبکہ غریبوں کے مکانات گرادیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی حالت مشکلات تشویش ناک ہے، قبائلی علاقوں سے انتخابات میں فیصلے کا حتمی اختیار جے یو آئی قبائلی وینگ کرے گی، ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے، انصاف کا معیار طاقتور اور غریب لوگوں کے لیے الگ ہے، عام آدمی کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، ادویات عام آدمی کی ضرورت ہیں مگر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حکمران جماعت نے الیکشن سے قبل مہنگائی کے خاتمے اور مفت علاج دینے کے دعوے کئے تھے ، حکومت یوٹرن پر فخر کرتی ہے۔ حکمران جماعت کے قوم اور فعل میں تضاد ہے، کرتارپور راہدری میں ہمسایہ ملک کی حکومت کے بغیر ایک طبقہ کے ساتھ مذاکرات اچھے نہیں، ایسے اقدام سے ہندوستان کیلئے ملک کے قوم پرست طبقوں سے رابطہ کرنے کاراستہ ہموار ہو جائے گا۔ مدرسہ کا احترام کرنا ہو گا اور حکومت مدرسوں کے ساتھ

معاہدوں پر عمل کرے ، حکومت کی جانب سے مدرسوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مدارس سے متعلق مذاکرات معطل ہیں، پالیسی اور حکومتی بیانات سے لفظ کشمیر کاٹ دیا گیا، ، ہندوستان سرحد پر باڑ لگا رہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گرد نہ آئیں، پاکستان سرحد پر باڑ لگا رہے کہ افغانستان سے دہشت گرد نہ آئے، پاکستان سکھوں کو بغیر دستاویز کو ملک آنے کی دعوت دیتا ہے جبکہ افغانستان قبائل کو بغیر ویزے کے بلا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے مگر موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت نہیں ہوئی، ایک تیار ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہٹ جاتا ہے،پانچ ماہ میں دونوں کو اکٹھا کردوں گا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved