نو جوان تیا ری کر لیں وزیر اعظم عمران خان نے خالی اسامیوں پر بھرتی شروع کرنے کی ہدا یت جا ری کر دیں



اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پولیس کی خالی اسامیوں پر بھرتی شروع کرنے اور پانچ لاکھ افراد کو صحت کارڈ کی سہولت دینے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے علاقوں کی ترقی کے لئے وہاں فوری طور پر بنیادی سہولتیں فراہم

کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ انضمام شدہ علاقوں میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ وزیراعظم نے فاٹا کے ضم ہونے والے علاقوں میں فوری طور پر پانچ لاکھ افراد کو صحت کارڈ کے اجراء کی ہدایت کی اور کہا جنوری کے آخر تک صحت کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان علاقوں کو قومی دھارے میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، قبائلی علاقوں کے عوام دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، تحریک انصاف کی حکومت ان علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لئے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved