سابق امیرتبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب مرحوم ؒ کے انتقال کی خبر سب سے پہلے کس نے دی اور مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ پر کیا کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں



رائیونڈ (ویب ڈیسک)تبلیغی جماعت کے مرکزی امیر96 سالہ حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے ان کی وفات کی خبر تبلیغی مرکز میں مولانا خورشید احمد نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ کے موقع پر شرکاءسے خطاب کیا۔تبلیغی جماعت کے مرکزی امیر حاجی عبدالوہاب گزشتہ روز (ہفتہ کو)

طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال نماز فجر کے وقت ہوا ۔ جس وقت ان کا انتقال ہوا اس وقت مولانا خورشید (عبیداللہ خورشید) رائیونڈ مرکز میں مجمع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہیں جب حاجی عبدالوہابؒ کے انتقال کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری طور پر مجمع کو مطلع کردیا جس پر کارکنان صدمے سے نڈھال ہوگئے۔خیال رہے کہ حاجی عبدالوہاب کے انتقال کے بعد مولانا نذرالرحمان کو تبلیغی جماعت کا مرکزی امیر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے بعد جماعت کے امیر مولانا احمد بٹلہ اور ان کے بعد مولانا جمشید مرحوم کے صاحبزادے مولانا عبیداللہ خورشید ہوں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق حاجی عبدالوہاب ؒ مرحوم کے نماز جنازہ میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ مجمع سے مولانا طارق جمیل کے بیان کا مطالبہ بھی کیا گیا جس پر بزرگوں نے مشاورت کے بعد مولانا طارق جمیل کو خطاب کی اجازت دے دی ۔مولانا طارق جمیل نے چند منٹ کیلئے حاجی عبدالوہاب کی تبلیغ کیلئے خدمات پر مفصل روشنی ڈالی اور شرکاءجنازہ کو حاجی عبدالوہاب کے مشن کو آگے بڑھانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو انتہائی سادگی سے گزارتے ہوئے کلمہ

کی دعوت کو عام کیا اور مرتے دم تک یہ کام کرتے رہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved