تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ،پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی ،ن لیگ کوصرف 9ووٹوں سے شکست



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں ایک اور نشست مل گئی۔پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کی امیدوار سونیا علی کامیاب قرار پائی ہیں۔سونیا علی کو 52ہزار 932 ووٹ ملے جب کہ لیگی امیدوار قطب علی شاہ 52 ہزار 923 ووٹ حاصل کر سکے۔الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نتیجہ جاری کر دیا۔میڈیا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار سونیا علی رضا نے لیگی امیدوار قطب علی شاہ کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔طویل جدوجہد کے بعد سونیا علی کو کامیابی مل گئی ہے۔سونیا علی صرف 9 ووٹوں کی برتری سے کامیاب امیدوار قرار پائی۔واضح رہے کہ ن لیگی رہنما پیر قطب علی بابا نے 53122ووٹ لے کر تحریک انصاف کی امیدوار کو شکست دی تھی۔تحریک انصاف کی امیدوار سونیا علی رضا نے 53105 ووٹ حاصل کیے تھے۔اس حلقہ میں ووٹوں کی گنتی اور نتائج میں دو بار دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہپی پی 123سے تحریک انصاف کی کامیاب امیدوارسونیا رضا ووٹو ں کی دوبارہ گنتی میں 19ووٹ سے ہار گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کو حکومت سازی کے مرحلے کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا،پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کی سونیا رضااسمبلی نشست سے ہاتھ دھوبیٹھیں۔ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں سونیا رضا اپنے مدمقابل (ن) لیگی امیدوار قطب علی شاہ سے صرف 70ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار پائی تھیں،

انتہائی کم مارجن سے کامیابی پر ہارنے والے امیدوار نے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا اور دوبارہ گنتی میں انہیں 16ووٹوں سے کامیابی مل گئی،حلقے سے دوباری گنتی کے کامیابی کا فارم49جاری کیا گیا تھا۔سونیا علی سے حلقے میں ووٹوں کی گنتی کو چیلنج کیا تھا اور اب وہ 9ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہباز شر یف پرپابندی لگا دی گئی
’’بس بہت بر داشت کر لیا اب مجھ سے فون کر کے اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔‘ ‘ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف پاک فوج کو سب سے بڑا حکم جاری کر دیا
سعودی ولی عہد کے دورے سے ایک دن بعد ہی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کو ئی دنگ رہ گیا
پا کستانیو ں کیلئے اہم ترین خبر وزیر اعظم عمران خان میں ایسی کو نسی 3 با تیں ہیں جنہو ں نے آرمی چیف کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا اور قمر جا وید با جوہ نے کپتان بارے کیا سنہری الفا ظ کہے ؟ جانئے
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت،عدالت سے بڑی خبرآگئی
ملک کے سب سے بڑے شہرمیں قاتلانہ حملہ معروف سیاسی رہنما جان کی بازی ہارگئے

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved