شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد نامنظور اگر حکومت نے شہباز شریف کو ہٹانے کی کوشش کی تو ہم کیا کریں گے؟بی این پی نے اپنا فیصلہ سنا دیا



اسلام آباد (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے شہباز شریف کے خلاف حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جس میں حکومت کے اتحادیوں کی منظوری کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اب بی این پی مینگل نے اس معاملے میں

حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بی این پی مینگل ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی غیر جمہوری اقدام میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ووٹنگ کے ذریعے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین شہبازشریف کوعہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اخترمینگل کاووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی پاکستان تحریک انصاف کو بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی حمایت برقرار رکھنے کے لیے ایک کڑی آزمائش کا سامنا ہے۔بی این پی مینگل کے اختلافات پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے اختر مینگل سے رابطہ کیا تھا۔ قبل ازیں 18 ستمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین کو پاکستان کی شہریت دینے کا اعلان کیا ۔وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر وفاقی حکومت کو ایک بڑا دھچکا تب لگا جب حکومتی اتحادی اختر مینگل نے وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کی مخالفت کی اور جا کر اپوزیشن بنچوں میں بیٹھ گئے تھے۔ تاہم اب بی این پی مینگل

نے شہباز شریف کو پی اے سی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے حکومت کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رات کی اچانک بڑی نیوز آگئی وزیراعظم شدید غصہ میں، اسمبلیاں توڑنے کا سوچ لیا، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
لاہور یونیورسٹی میں دھماکہ ۔۔۔ بڑی تعداد میں طالبات کی شہادتوں کی اطلاعات
رات کی بڑی بریکنگ نیوز!بلوچستان دھماکے سے لرز اٹھا
وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر سے کون سابڑامطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئے
عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈھیٹ اور بہروپیے ہیں ان کو بہت جلد ملک سے بھاگنا پڑے گا،گلو کار جواد احمد کی وزیراعظم پرشدید تنقید
عدالت نے خادم حسین رضوی کو بڑا جھٹکا دے دیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved