ملک میں سردیاں طویل ہوگئیں،بارشوں اوربرفباری کے نئے سلسلے کاآغازکب سے ہوگا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی



اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔جب کہ جڑواں شہروں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب،قلات ڈویژن، کوہاٹ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں شروع ہونے والا بارشوں اور

برفباری کا نیا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا جب کہ شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جب کہ سب سے کم درجہ حرارت استور، کالام میں منفی 9، اسکردو میں منفی 8 جب کہ مالم جب منفی 4 اور پارا چناع میں ،منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے گذشتہ روز بھی بتایا گیا تھا کہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سمیت 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، ژوب، پشین اور مستونگ شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی سردی کی شدید لہر جاری رہنیکی پیشگوئی ہے۔وادی زیارت میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے

شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے 3 دن تک بارش کا امکان ہے ،مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 جبکہ کم سے کم 4 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور ہوامیں نمی کا تناسب صبح 58 جبکہ شام میں 44 فیصد رہا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رات کی اچانک بڑی نیوز آگئی وزیراعظم شدید غصہ میں، اسمبلیاں توڑنے کا سوچ لیا، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
لاہور یونیورسٹی میں دھماکہ ۔۔۔ بڑی تعداد میں طالبات کی شہادتوں کی اطلاعات
رات کی بڑی بریکنگ نیوز!بلوچستان دھماکے سے لرز اٹھا
وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر سے کون سابڑامطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئے
عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈھیٹ اور بہروپیے ہیں ان کو بہت جلد ملک سے بھاگنا پڑے گا،گلو کار جواد احمد کی وزیراعظم پرشدید تنقید
عدالت نے خادم حسین رضوی کو بڑا جھٹکا دے دیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved