”کیا خیال ہے اس مرتبہ 23 مارچ کو عثمان خواجہ کو ہم ۔۔۔“ اسد عمر نےبھارتی کرکٹ ٹیم کی دُرگت بنانے والے پاکستانی نژادعثمان خواجہ کے حوالے سے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے



لاہور (ویب ڈیسک) پاک، بھارت کشیدگی کے ماحول میں بھلا اپنی ٹیم کے علاوہ کسی اور کا میچ کوئی اور کیوں دیکھے گا ماسوائے ان کے جو کرکٹ کے بے حد شوقین ہیں، مگر آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز نے اس وقت تمام پاکستانیوں کی توجہ حاصل کر لی جب بھارتی ٹیم فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتری۔

آسٹریلین ٹیم سیریز کے پہلے دو میچ ہار چکی تھی مگر پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کی ان میچوں میں بھی کارکردگی عمدہ رہی جنہوں نے پہلے میچ میں 50 اور دوسرے میچ میں 38 رنز بنائے۔ تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اترے تو پوری دنیا نے حیرت کا اظہار کیا اور پاکستانی نژاد عثمان خواجہ شائد یہ ٹوپیاں دیکھ کر ’پرجوش‘ ہو گئے اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنا دی اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔آسٹریلیا نے سیریز کے بقیہ دو میچوں میں بھی کامیابی حاصل کی اور یوں سیریز اپنے نام کر لی جس کی آسٹریلین عوام کو تو خوشی ہوئی ہی ہو گی مگر پاکستانیوں کو اس سے کہیں زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ عثمان خواجہ کی تینوں میچوں میں کارکردگی انتہائی عمدہ رہی جنہوں چوتھے ون ڈے میں 104 رنز بنائے اور پانچویں ون ڈے میں بھی 100 رنز بنا ڈالے۔عثمان خواجہ کی کارکردگی پر پاکستانیوں نے کئی ”میمز“ بنائے اور سوشل میڈیا پر خوب اچھل کود کی مگر وزیر خزانہ اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنسی روکنے میں ناکام ہو جائیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کیا خیال ہے

اس 23 مارچ کو ایک قومی اعزاز عثمان خواجہ کو نہ دیا جائے؟“وزیر خزانہ کی جانب سے یہ بیان جاری ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے اور انتہائی دلچسپ مشورے اور تجاویز دینے کا عمل بھی جاری ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved