دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، جنرل زبیر محمود حیات نے ایسا اعلان کر دیا کہ تمام پا کستانیو ں کے دل جیت لیے



کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی جب کہ نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم تھامے رکھنا ہے۔کراچی یونیورسٹی میں پاکستانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ مارچ کے مہینے میں

فیصلہ ہوا کہ پاکستان بنانا ہے، پاکستانی قوم دنیا کی منفرد قوم ہے، ہم 70 سال پہلے قوم بنے ہیں، ہماری تہذیب ہزاروں سال قدیم ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا مسلمان اقلیت نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان ہمیشہ مسلمان ملک رہے گا اور یہ ملک سب کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان مشکلات کا شکار ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے گھر جلائے جاتے ہیں، 42 فیصد مسلمانوں کو ان کے پڑوسی قبول نہیں کرتے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ ہمارے اوپر سچ اور جھوٹ کی یلغار ہے، آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اس لیے نیشنل ازم کو ابھارنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کے زریعے سے جھوٹ بھی سچ کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے، نوجوانوں کو گمراہ کردیا گیا ہے تاہم نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم تھامے رکھنا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ 66 فیصد پاکستانی 30 برس سے کم عمر کے ہیں، پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستان کا جھنڈا پاکستان کی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، پاکستانی یوتھ کے پاس تمام وسائل موجود ہے، پاکستانی انتہائی با صلاحیت قوم

ہے جب کہ نوجوانوں کے اندر، سیاسی، ثقافتی شعور موجود ہے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان کے لوگ غیرت مند لوگ ہیں، مسلم دنیا میں پاکستان سب سے بڑی سائنسی قوت ہے، قومیں غلطیاں کرتی ہیں اور پھر ان سے سیکھتی ہیں، پاکستانی قوم کے پاس صلاحیت کی چنگاری ہے جس سے روشنی ہوتی ہے، پاکستانی دنیا میں جہاں جہاں موجود ہیں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved