ملک بھر میں آج رات سے شروع ہو نے والا بارشوں کا آغاز کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا



اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک بھر میں گذشتہ دنوں کے دوران ہونے والی بارشوں نے جاتی سردی کو بریک لگا دی تاہم اب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان

میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں آسمان پر گہرے بادل چھا گئے ہیں اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے خنکی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث ایک گھنٹے کی بارش نے پورا شہر ڈبو دیا۔ بارش ہونے کی وجہ سے بجلی غائب ہو گئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب جلال پور بھٹیاں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا۔ دو روز قبل بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا تھا۔سرگودھا، جھنگ، ٹبہ سلطان پور، ڈسکہ، شاہ کوٹ، پنڈی بھٹیاں ،محسن وال، ملتان ، لاہور، جہانیاں، راولپنڈی اور احمد پور شرقیہ میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا

ہو گیا تھا۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیر آباد میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے سبب الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں مزید بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیر آباد میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے سبب الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں مزید بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved