سانحہ نیوزی لینڈ کا سوگ۔۔ پاکستان کا کل پیر کے دن قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان



اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ حملے کے سوگ میں پیر کے روز پاکستانی پرچم سر نگوں رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ مل کر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس استنبول میں ہو گا۔ اجلاس میں لائحہ عمل بنایا جائے گا کہ کس طرح پوری دنیا میں پھیلتے اسلامو

فوبیاکو روکا جا سکتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مسجد میں حملہ کرنے والے نے پہلے ای میل کی تھی، ابھی تحقیقات جاری تھیں کہ حملہ ہو گیا، ابھی تک9پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی نعیم رشید کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے کئی گولیاں لگنے کے بعد بھی حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی، وزیر خارجہ نے نعیم رشید شہید کو23مارچ کو اعزاز دینے کا اعلان کیا، انکا کہنا تھا کہ شہید نے بڑے مقصد کے لیے جان دی۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ بات ہوئی ہے اور ترکی اور پاکستان مل کر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا رہے ہیں، اجلاس22مارچ کو استنبول میں منعقد ہو گا اجلاس میں دنیا میں پھیلتی اسلام سے نفرت کو ختم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ غم کی گھڑی ہے جس میں پورا پاکستان سوگوار ہے اور پیر کے روز اس واقعہ کے سوگ میں پاکستانی پرچم سر نگوں رہے گا۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ حملے کے حوالے سے اطلاعات موجود تھیں لیکن تحقیقات ابھی جاری تھیں کے واقعہ رونما ہو گیا۔ وزیر خارجہ نے افسوس ناک واقعہ پر غم کا اظہار

کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے اور دنیا سے اسلامو فوبیا کا خاتمہ کرنا ہو گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved