پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پا گئے، کتنے ارب ڈالر کا قر ضہ ملے گا ۔۔۔؟



اسلام آباد: آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ اجلاسوں کے بعد پاکستانی وفد وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستان واپس پہنچ گیا ہے۔ذرائع کےمطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں تاہم اسے ابھی تحریری شکل دینا باقی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کی مجوزہ اثاثہ جات ڈیکلیئریشن اسکیم سے اختلاف نہیں کیا۔ پاکستان نے مجوزہ

اسکیم کا مسودہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف سے پہلے ہی شیئر کر لیا تھا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے بھی اس اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج پر دستخط اپریل میں ہی کر لیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ملنے والا بیل آؤٹ پیکج 3 سال کے لیے ہو گا تاہم پاکستان کو 6 ارب ڈالرز یا 9 ارب ڈالرز کا پیکج دینا ہے اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد اس ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور اس دورے کی تاریخ آئندہ ایک دو روز میں طے کی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم کو آئی ایم ایف کے دورے سے پہلے قانونی شکل دی جائے گی۔ اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم کی حتمی منظوری کل کابینہ سے لی جائے گی۔ کابینہ سے منظوری پر ایک 2 روز میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسکیم نافذ کر دی جائے گی۔ آرڈیننس جاری ہوتے ہی اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم فوری طور پر نافذ ہو گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved