’’میرے لیے اس قسم کی لڑکی ڈھونڈ کے لا ئو جس سے میں شادی کر ونگا ‘‘



کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایک ویڈیو انٹرویو جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کریں گے۔ایک میگزین کے انٹرویو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی زندگی سے متعلق سوالات کیے گئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی شریک حیات ذہین، تعلیم یافتہ اور خوش مزاج ہونی

چاہیے، ہم دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی ہو، سب سے ضروری یہ ہے کہ اس کی میری بہنوں سے دوستی ہو۔بال کٹوانے کے بارے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے زیادہ تیار ہونے یا ڈریسنگ کا شوق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ شہر کراچی اور پسندیدہ کھانا بریانی ہے تاہم حلیم بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ گھر میں بتائے بغیر وہ کبھی باہر نہیں نکلے۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ آفس میں آویزاں سب سے پسندیدہ چیز والدہ کا پوسٹر ہے جس میں بیک وقت ایک لیڈراورعورت کی جھلک نظرآتی ہے، آفس میں ایک پینٹنگ بھی آویزاں کی ہے جو بہنوں نےسالگرہ پردی تھی۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتاکہ عوام پیپلز پارٹی کو پسند نہیں کرتے، پی پی پی آمروں کےخلاف جدوجہدمیں ہمیشہ پیش پیش رہی اور آمریت کے مختلف ادوار میں مصائب سہے۔پاکستان کےلیے اپنا تصور ایک جملےمیں بتاتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اور تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، میری والدہ نےبھی اقوام متحدہ میں کہاتھاکہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved