گر می کے ستا ئے لو گو ں کیلئے بڑی خبر ، تیز ہوائیں اور بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل



لاہور: ملک میں تیز ہوائیں اور بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں جنوبی علاقوں اور لاہور سمیت اپر پنجاب کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بارش اور ہواؤں کا یہ سسٹم جمعرات تک پاکستان میں رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بالائی علاقوں اور سندھ کے کچھ مقامات پر بارش ہوگی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اکثر

مقامات پر اور پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔مکران، قلات، ژوب، کوئٹہ ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے منگل تک مکران، کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ بدھ تک مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں میرپورخاص میں 43 اور مِٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved