پاکستان میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز، طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، متعدد جاں بحق



کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع طوفانی بارشوں کی زد میں، شدید طوفانی بارش کے باعث صوبے کے کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا اور غیر متوقع سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ خاص کر صوبہ بلوچستان بارشوں کے نئے سلسلے کی زد میں ہے۔ گزشتہ روز سے صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ آندھی طوفان کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سے صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جاری طوفانی بارش کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں 5 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔
جبکہ طوفانی بارش کے باعث کئی علاقوں میں مکانات گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بارش کے باعث سب سے خوفناک ٹریفک حادثہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیش آیا۔ بدھ کی صبح کو بلوچستان کے علاقے خضدار وڈھ کے مقام پر بارش کے دوران خضدار سے کراچی آنے والی 3 پنجگور کوچوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 سے زائد مسافر مسافر شدید زخمی ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکاروں نے جاثے وقوعہ پر پہنچ کر ایدھی کے رضاکاروں کو طلب کرلیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 9 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق کراچی لیاری سمیت دیگر علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ کراچی بھیجے جانے والے زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved