پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری



لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ شدہ گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ،پرائمری تا سیکنڈری

سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا،ہائیر سیکنڈری سکول طلباء کو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشنل سکالرشپ ملے گا۔ سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں 3 گنا سے زائد اضافہ کیا گیا ہے اور صوبائی ملازمین کیلئے میرج گرانٹ 40اور 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی۔وفات کی صورت میں جنازہ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی اور سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائے گی۔ اس کے ساتھ سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 5ہزار، 9ہزار اور 12ہزار روپے سے بڑھا کر 10ہزار، 15ہزار اور 20 ہزار روپے کردی گئی۔سرکاری ملازم کی بیوہ کو تاحیات ماہانہ گرانٹ ادا کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گرانٹس میں اضافے کی نئی شرح کے نوٹیفکیشن کا اطلاق10 مئی سے ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved