”حُکومت اسٹاک مارکیٹ بچانے کے لیے عوام کا 20ارب سٹے میں لگانے جا رہی ہے“



لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اسٹاک مارکیٹ کو بچانے کیلئے غریبوں کا 20 ارب سٹے میں لگانے جا رہی ہے، غریبوں کا چولہا بے شک ٹھنڈا ہوجائے لیکن سٹے بازوں کی جیب گرم رہنی چاہیے۔انہوں نے ٹویٹرپر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی کے بوجھ تلے غریب مر گیا۔ سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ دار کو بچانے کے لئے عوام کا20 ارب سٹہ پہ لگایا جا رہا ہے۔
غریب کا چولہا ٹھنڈا ھو جائے سٹے بازوں کی جیب گرم رہے۔
Khawaja M. Asif

@KhawajaMAsif
مھنگائی کے بوجھ تلے غریب مر گیا۔ سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ دار کو بچانے کے لئے عوام کا20 ارب سٹہ پہ لگایا جا رہا ھے۔ غریب کا چولہا ٹھنڈا ھو جائے سٹے بازوں کی جیب گرم رھے

223 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان اور اسٹاک مارکیٹ میں مزید مندی کو پیش نظر وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ وفاقی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے ملاقات کی۔
مشیرخزانہ حفیط شیخ نے اسٹاک ایکسچینج حکام کو مارکیٹ کوسنبھالنے کے تمام اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے 20 ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ مزید برآں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر15 ہزار894 اعشاریہ 4 ملین ڈالر ہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 138 ملین روپے کی کمی کے بعد 8.845 ارب ڈالر رہا۔
اس وقت میں مجموعی سیال (لیکوئیڈ ) زرمبادلہ کے ذخائرر15 ہزار894 اعشاریہ 4 ملین ڈالر ہیں۔کمرشل بنکوں کے پاس مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.048 ارب ڈالر ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے قبل عمران خان کو خود ہی اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے ورنہ عوام انہیں خود وزیر اعظم ہاؤس سے نکال دیں گے۔
ڈالر کی آج ایک سنچری اور ایک ففٹی ہو گئی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 151روپے تک پہنچ گیا ہے، معاشی ارسطو اسد عمر کی ناکامی کے بعد اب حماد اظہر کے مستعفی ہونے کی باری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے قبل عمران خان کو خود ہی اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے ورنہ پاکستان کے عوام ان کو خود وزیر اعظم ہائوس سے نکال دیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved