حکومتی دعوے ایک طرف ، لیکن ریلوے کی حالت نہ بدل سکی



لاہور : حکومتی دعوے ایک طرف لیکن ریلوے کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آسکی۔ نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ نے ریلوے میں تبدیلی کے دعووں کا پول کھول دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ریلوے اسٹیشن پر ٹھٹھرتی سردی میں بچوں سمیت زمین پر بیٹھے مسافروں کو دکھایا گیا۔ جب مسافروں سے پوچھا گیاکہ وہ نیچے زمین پر بچوں کو لے کر کیوں بیٹھے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم کیا کریں؟ ہمیں بیٹھنے کے لیے کوئی بینچ یا سیٹیں نہیں ملیں جس پر ہمیں مجبوراً زمین پر ہی بیٹھنا پڑا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ گاڑی اگر لیٹ ہو جائے تو مسافروں کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر گاڑی کے انتظار میں کئی ضعیف العمر شہریوں کو بھی زمین پر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا جس نے ریلوے میں تبدیلی کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ہمیں ذہنی کوفت اور سخت اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔ ریلوے ٹریک کے اطراف میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے کئی بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے کے محکمے میں تاحال کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ مسافروں کو پہلے بھی کوئی سہولت میسر نہیں تھی آج بھی وہی حال ہے۔ گاڑی پہلے بھی 3،4 گھنٹے لیٹ ہو جاتی تھی آج بھی گاڑی تاخیر سے اسٹیشن پرر پہنچتی ہے اور ہمیں مجبوراً اسٹیشن پر ہی گاڑی کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
مسافروں کا کہناہے کہ ہم سے کرایہ بھی پورا وصول کیا جاتا ہے لیکن نہ تو کوئی سہولت دی جاتی ہے اور نہ ہی گاڑی وقت پر آتی ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر موجود باتھ روم کی حالت بھی بد تر ہیں جہاں نکلے تک ٹوٹے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کے پہلے سو روز مکمل ہونے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے میں تبدیلی لانے کے بلند وبانگ دعوے کیے تھے لیکن ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
مہوش حیات کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
مقدس صفحات اور اخبارات میں چیزوں کی پیکنگ پر پابندی عائد
زرتاج گل جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، کیا کچھ کیا دیا ، جا نئے
صحا فی پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved