وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ کمرے میں موجود دو خواتین کون ہیں؟



اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کے ہمراہ دو خواتین کو دیکھا گیا ۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ویڈیو میں شیخ رشید کے ساتھ موجود دو خواتین سے متعلق سوالات اُٹھنے لگے۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئیر صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ اس ویڈیو میں شیخ رشید کے ہمراہ دو خواتین کو دیکھا گیا۔
اس کمرے میں شیخ رشید اور ان دو خواتین کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا کیونکہ جب کیمرے کی آنکھ کو کمرے میں گھُمایا جاتا ہے تو اس کمرے میں اور کوئی نہیں دیکھا گیا۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ شیخ رشید وفاقی وزیر ہیں اور پاکستان کی حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی دو خواتین کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ میں شیخ رشید سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کہاں تھے اور آپ کے ساتھ موجود یہ دو نوجوان لڑکیاں کون تھیں؟ ہو سکتا ہے کہ دونوں نوجوان لڑکیاں آپ کے قریبی عزیزوں میں سے ہوں ، میں آپ پر الزام عائد نہیں کر رہا لیکن یہ سوال سوشل میڈیا پر اُٹھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اخلاقیات بہت اہم ہیں۔ کوئی شخص اپنی ذاتی زندگی میں کیسا ہے یہ معنی رکھتا ہے کیونکہ وہ عوام کا نمائندہ ہے۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ اگر اس ویڈیو کو دیکھا جائے تو اس ویڈیو میں شیخ رشید کافی پریشان نظر آ رہے ہیں کہ میری ویڈیو کیوں بنائی جا رہی ہے جبکہ دونوں نوجوان لڑکیاں ویڈیو بنانے اور تصاویر لینے میں مصروف ہیں۔
پروگرام میں موجود سعید قاضی نے کہاکہ اگر یہ دونوں نوجوان لڑکیاں شیخ رشید کے قریبی عزیز میں سے بھی ہیں تو بھی شیخ رشید کو انہیں ہدایت کرنی چاہئیے تھی کہ یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کریں، کیونکہ شیخ رشید ایک مقبول لیڈر ہیں اور انہیں یہ سب نہیں کرنا چاہئیے ۔ مقبول لیڈر عوام کی پراپرٹی ہوتا ہے اور بہت سے لوگ انہیں فالو بھی کرتے ہیں۔ سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ میرے پاس کئی ویڈیوز ہیں جنہیں میں جلد ہی منظر عام پر لاؤں گا اور یہ ویڈیو ملک کے مقبول لوگوں کی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہباز شر یف پرپابندی لگا دی گئی
’’بس بہت بر داشت کر لیا اب مجھ سے فون کر کے اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔‘ ‘ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف پاک فوج کو سب سے بڑا حکم جاری کر دیا
سعودی ولی عہد کے دورے سے ایک دن بعد ہی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کو ئی دنگ رہ گیا
پا کستانیو ں کیلئے اہم ترین خبر وزیر اعظم عمران خان میں ایسی کو نسی 3 با تیں ہیں جنہو ں نے آرمی چیف کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا اور قمر جا وید با جوہ نے کپتان بارے کیا سنہری الفا ظ کہے ؟ جانئے
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت،عدالت سے بڑی خبرآگئی
ملک کے سب سے بڑے شہرمیں قاتلانہ حملہ معروف سیاسی رہنما جان کی بازی ہارگئے

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved