پوری قوم کی طرف سے فرشتہ کے والد سے معافی مانگنے آیا ہوں



اسلام آباد(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پوری قوم کی طرف سے فرشتہ کے والد سے معافی مانگنے اور تعزیت کرنے آیا ہوں۔ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ بچی کے اغوا ہونے پر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی،بچی کے والد کو حوصلہ دینے کی بجائے دباؤ

ڈالا جاتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ہم شرمندہ ہیں۔رمضان میں بھی قوم کی بچی محفوظ نہیں،انصاف اور انصاف دینے والے گونگے ، بہرے اور اندھے ہو جاتے ہیں۔یہ واقعہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے ہوا،یہ وزیرستان اور کراچی کا مسئلہ نہیں۔چند قدم پر وزیراعظم ہاؤس ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 دن ایک بچی اغوا رہے تو والدین پر کیا گزرتی ہو گی،مہذب معاشرے میں ایک جانور بھی غائب ہونے پر حکومت کاروائی کرتی ہے۔ ہمارے ہاں رمضان میں بچی کے اغوا ہونے پر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کے احتجاج پر انتظامیہ کی خاموش کرنے کی کوشش قابل شرم ہے۔جب تک لوگ احتجاج نہ کریں ،اندھے اور گونگے بہرے حکمران نہیں سنتے۔خیال رہے دس سالہ بچی فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع مہمند سے ہے،پولیس کے مطابق 15 مئی کوچک شہزاد سے لاپتہ بچی کوقتل کرکے جنگل میں پھینکا گیا، فرشتہ کی نعش کو جنگل سے بر آمد کیا گیا، پوسٹ مارٹم کر لیا گیا.بچی کی لاش مسخ شدہ حالت میں جنگل سے برآمد ہوئی تھی۔ وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے دس سالہ بچی فرشتہ مہمند کے ساتھ زیادتی اور قتل

کیس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی اور سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی معاملہ ایوان میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے قاس واقعے کی شدید مذمت بھی کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved