طلال چوہدری فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے اخلاقیات بھول گئے



اسلام آباد(نیوزڈیسک) طلال چوہدری فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے اخلاقیات بھول گئے۔سوشل میڈیا پر صارفین سے آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے اہم رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان میں مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے نامناسب اور نازیبا کلمات کہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ ہ ’اگر فردوس

باجی کا منہ دھو کر ان کا میک اپ اتار دیا جائے تو نیچے سے فردوس خان نکل آئے گا‘۔ اس بیان کے بعد طلال چوہدری پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ مریم نواز کو خواتین کے بارے میں دئیے گئے طلال چوہدری کے نا مناسب بیان پر ایکشن لینا چاہئیے۔ایسے لوگ ان کی جماعت کو اور ان کے بیانیے کی تباہی کا سبب بنیں گے۔ اگر ایک خاتون کے بارے میں گالم گلوچ کی جائے تو دوسری خاتون کو اس پر لازماََ ایکشن لینا چاہئیے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے طلال چوہدری کو جوکر قرار دے دیا ایک صارف نے کہا کہ معذرت کرنا بھی اب ایک مذاق بن گیا ہے۔ پہلے دل میں جو آیا بول دیا اور بعد میں کہا میں معذرت کرتا ہوں۔آج کل ہر کوئی اسی راستے پر چل پڑا ہے۔ ۔اس کے علاوہ سابق وزیر احسن اقبال نے طلال چوہدری کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے بارے میں دیے گئے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سیاسی مخالفتوں کو ذاتی جنگ نہیں بنانا چاہیے اور یہ دیکھے بغیر کہ خاتون کا تعلق کس جماعت سے ہے اس کی عزت کرنی چاہیے۔ احسن اقبال نے ٹویٹر پیغام میں لیکھا کہ وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے

معافی مانگتے ہیں کیونکہ ’وقار‘ ان کے لیڈر میاں نواز شریف کی میراث ہے۔

 

 

 

 

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved