پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عید ہوگی



اسلام آباد(نیو زڈیسک)نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے، پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عید ہوگی، تاریخ کا اعلان بھی کردیاگیا۔۔۔محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 4 جون بروز منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 3 جون (28 رمضان)کو پاکستانی وقت کے مطابق 3:02 پی ایم کو ہوگی اور

اس دن سورج غروب ہونے کے وقت اس کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ ہوگی۔4 جون یعنی 27 رمضان کو نئے چاند کی عمر 28 گھنٹے 16 منٹ ہوہوچکی ہوگی اور یہ سورج غروب ہونے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے تک دیکھا جاسکے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 5 جون بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 7 مئی بروز منگل کو ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ کمیٹی نے نیا قمر کیلنڈر تیار کرلیا ہے جسے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قمری کیلنڈر کے مطابق شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے اور عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں برمضان کا آغاز 5 مئی کو ہوا تھا مگر اس بار وہاں 3 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے اور ممکنہ طور پر وہاں عیدالفطر پاکستان کے ساتھ ہی ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved