بارش کو بھول جائیں آج ملک بھر میں مو سم کیسا رہے گا۔۔۔؟محکمہ مو سمیا ت نے پیشگو ئی کر دی



اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا جبکہ سندھ میں گرمی کی شدت بدستور برقرار رہے گی۔ ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

کا امکان ہے ۔ہفتہ کو بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گلگت میں گزشتہ شب ایک گھنٹے سے زائد شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کی وجہ سے شہر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کی وجہ سے گلگت شہر مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گیا۔ تیز آندھی کی وجہ سے کئی درخت زمین سے اکھڑ گئے۔جمعہ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں بارش کے باعث ہفتہ کو بھی موسم درمیانہ رہا جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع شہید بے نظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، حیدر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved