محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے



اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے( آج)پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔تام مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند

مقامات پر تیز ہوائیں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کومحکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار(رات)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں،مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا:میرکھانی،کالام03، مالام جبہ 02، دروش 01،گلگت بلتستان:استور08، بگروٹ 04، گلگت01، کشمیر : گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: جیکب آباد50،بہاولنگر،لاڑکانہ اور تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved