عمران خان کتنے سال تک وزیراعظم رہیں گے؟



اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی بجٹ 2019-20 قومی اسمبلی میں 70 کھرب 22 ارب روپے بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ماضی میں بہت سی درست پیشنگویاں کرنے والے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ علمِ فلکیات ایم شہزاد خان ایڈووکیٹ نے عمران خان کے بارے میں بڑی پیشنگوئی کی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ پامسٹ اور ماہرِ علم فلکیات ایڈوکیٹ ایم

شہزاد خان نے عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے حوالے سے پشین گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علم فلکیات کے مطابق اس وقت چئیرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان ’’راج یوگ ‘‘ کےحصار میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلکیات کی زبان میں جس شخص کی کنڈلی میں ’’راج یوگ‘‘ ہو وہ اسے بادشاہ اور انتہائی طاقت فراہم کرتا ہے، انہوں نے پشین گوئی کی ہے کہ عمران خان اگلے 10 سال تک پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے راج یوگ کے حصار میں رہنے والی مشہور شخصیات میں شہباز شریف، افغان صدر حامد کرزئی، امریکی صدورجارج بش، جنرل (ر) پرویز مشرف، باراک اوباما، بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اوربنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سمیت کئی دوسرے لوگ شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ایڈووکیٹ شہزاد خان کئی پشینگوئیاں کر چکے ہیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔انہوں نے 11 جولائی 2017 کو کو پشین گوئی کی تھی کہ نواز شریف نااہل ہو جائیں گے جبکہ 26 اپریل 2018 کو جب سب لوگ الیکشن 2018 کے بروقت انعقاد کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھے تب انہوں نے

پشینگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن اپنی مقررہ تاریخ اور بروقت ہوں گے اور پھر ایسا ہی ہوا تھا اب انہوں نے پیشنگوئی کی ہے کہ عمران خان اگلے 10سال تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved