روسی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے کیا کہا ؟



اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور کرغزستان کے صدر سوروونبے شریپو ویچ سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے روسی صدر سے غیر رسمی گفتگو کا بتایا۔انہوں نے اپنے

پیغام کے ساتھ روسی صدر سے بات چیت کرتے ہوئے لی گئی تصویر بھی لگائی۔فیس بک پوسٹ میں عمران خان نے روس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم کے پیج پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں سربراہان بے تکلفانہ انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ عمران خان نے کرغزستان کے صدر سوروونبے شریپو ویچ سے ملاقات کی اور انہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں ان تعلقات کو جامع انداز میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور کرغستان کے درمیان زمینی اور فضائی روابط کو بہتر بنایا جائے، جبکہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اور دوطرفہ سیاسی مشاورت جلد عمل میں لائی جائے۔دونوں ممالک نے عوامی سطح پر رابطوں کو بہتر بنانے، سیاحت کو فروغ دینے اور ویزوں کے اجرا میں سہولت دینے پر بھی اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کرغزستان کے

صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 19ویں اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان میں موجود ہیں۔کرغزستان کے صدر کی دعوت پر اجلاس میں پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔رغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار موجود ہیں۔وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 2 سیشن سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان 2017 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنا تھا، جس کے بعد سے وہ امور خارجہ، دفاع، قومی سلامتی، معیشت اور تجارت، سائنس اور جدت، نوجوان اور خواتین کو بااختیار بنانے، سیاحت اور ذرائع ابلاغ سمیت مختلف ایس سی او کےمختلف شعبوں میں متحرک طریقے سے شرکت کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بشکیک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی تھی

اور فورم نے ان دستاویزات اور فیصلوں پر غور کرکے حتمی شکل دی جن پر سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں دستخط کیے جائیں گے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 13 اور 14 جون کو ہونے والے اس 2 روزہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کر رہے ہیں، تاہم ان دونوں رہنماؤں کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے دونوں وزرا اعظم کی متوقع ملاقات پر واضح کیا تھا کہ اجلاس میں دونوں وزرا اعظم کی ملاقات شیڈول نہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved