موجودہ حکومت میں تیل و گیس کے 13 بڑے ذخائر برآمد کر لئیے گئے ہیں



اسلام آباد:موجودہ حکومت میں تیل و گیس کے 13 بڑے ذخائر برآمد ہوئے ہیں جن سے یومیہ ہزاروں بیرل تیل اور بڑے پیمانے پر گیس حاصل کی جا سکے گی۔تفصیلات کے مطابق توانائی کی ضروریات پوری کرنے پاکستان بہت حد تک تیل اور گیس پر انحصار کرتا ہے۔پاکستان ہر سال اپنے زرمبادلہ کا کثیر حصہ تیل و گیس کی خریداری میں خرچ کر دیتا ہے ۔
تاہم اس حوالے سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کو اب تیل و گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے غیرممالک پر کم انحصار کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کے پاس تیل و گیس کے بڑے ذخائر برآمد ہوگئے ہیں ۔تازہ ترین خبر کے مطابق موجودہ دور حکومت میں تیل و گیس کے 13 بڑے ذخائر برآمد ہوئے ہیں۔ان ذخائر سے 5 ہزار 338 بیرل یومیہ تیل اور 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوا کرے گی۔
سب سے زیادہ 9 دریافتیں سندھ میں ہوئیں۔کے پی میں2 اور بلوچستان اور پنجاب میں ایک ایک دریافت ہوئی۔پی پی ایل اے نے 4 دریافتیں کیں۔یوای پی ایل نے 4 اور او جی ڈی سی ایل نے ایک دریافت کی ۔یاد رہے کہ کل بھی تیل و گیس کے ذخائر برآمد ہوئے تھے۔سندھ کے شہر سانگھڑ کے نواحی علاقے میں گیس و تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ذخائر سے 12ملین کیوبک فٹ سے زائد گیس اور 157 بیرل تیل یومیہ ملے گا۔
پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے اپنے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ (اے آر او ایل) کے ساتھ مل کر ضلع سانگھڑ، صوبہء سند ھ میں واقع گمبٹ سائوتھ بلاک میں تیل و گیس کی باقاعدہ دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔ذخائر سے 12ملین کیوبک فٹ سے زائد گیس اور 157 بیرل تیل یومیہ ملے گا۔اس علاوہ علاقے سے پانی کے ذخائر بھی ملے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے مستفید ہونے کے بعد پاکستان میں تیل و گیس کی طلب و رسد میں موجود فاصلہ کم ہوگا اور پاکستان اپنی ضروریات ان ذخائر سے بھی پوری کر سکے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
مہوش حیات کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
مقدس صفحات اور اخبارات میں چیزوں کی پیکنگ پر پابندی عائد
زرتاج گل جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، کیا کچھ کیا دیا ، جا نئے
صحا فی پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved