رنبیر کسی اورکا ہوجائے تو عالیہ کا ردعمل کیا ہوگا؟ اداکارہ نے بتادیا



ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اُن سے رنبیر کپور چھیننے کی کوشش کرے گا تو وہ ردعمل میں کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کریں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عالیہ بھٹ سے اُن کی نئی آںے والی فلم ’گلی بوائے‘ کے ٹریلر کی تقریب میں سوال پوچھا گیا کہ کوئی

لڑکی اگر اُن کے بوائے فرینڈ (رنبیر) سے فلرٹ کرنے کی کوشش کرے تو کیا آپ اُس لڑکی پر تشدد کریں گی؟۔عالیہ بھٹ نے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تو اُنہوں نے کسی پر تشدد نہیں کیا لیکن زندگی ابھی باقی ہے، سچ تو یہ ہے کہ شائد میں کسی پر کبھی بھی تشدد نہ کروں کیوں کہ میں عدم تشدد کی قائل ہوں۔تقریب میں دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھنے میں آئی جب عالیہ سے سوال کیا گیا کہ اُن کا رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا۔ جس پر عالیہ بھٹ نے چہرے پر مسکراہٹ سجائے کہا کہ دونوں ہی اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی زبردست اداکار بھی ہیں اور دونوں ہی میرے لئے خاص ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’براہمسترا‘ کر رہی ہوں اور رنویر سنگھ کے ساتھ ’گلی بوائے‘۔عالیہ کے جواب پر اُن کے پہلو میں بیٹھے ہوئے رنویر سنگھ نے شرارت بھرے انداز میں فوری کہا کہ ’فرق صرف اتنا ہے کہ ایک تھوڑا زیادہ خاص ہے اور ایک تھوڑا کم ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
کیا اریبہ بھی دہشت گردی تھی؟ کتنے فاصلے سے کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر ہر شخص کی روح کانپ اٹھے گی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved