ارشد وارثی نے’’ منا بھائی 3‘‘ کی تیسری فلم کے اسکرپٹ مکمل ہونے کی تصدیق کردی



ممبئی (نیوزڈیسک) بولی وڈ مزاحیہ اداکار ارشد وارثی جو کامیڈی فلم سیریز ’منا بھائی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے خوب تعریفیں بٹور چکے ہیں، اب دوبارہ اس سیریز کی تیسری فلم کے ساتھ سامنے آنے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد وارثی نے’’ منا بھائی 3‘‘ کی تیسری فلم کے اسکرپٹ مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے اپنے ایک انٹرویو

میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’فلم کا اسکرپٹ بہت حد تک مکمل ہوچکا ہے، راج کمار ہیرانی نے مجھے بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ہی ہوگا، اس فلم میں میں اور سنجے دت ہی کام کریں گے، اس کے علاوہ میں کچھ اور نہیں جانتا۔تاہم ارشد وارثی نے یہ بھی کہا کہ فلم کو جہاں چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ان کے لیے مشکل بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی نئی فلم کرتے وقت پرانے کردار کو بھول جاتا ہوں، اور ایسا ہی منا بھائی کے ساتھ بھی ہوا، جب میں اس سیریز کی دوسری فلم کرنے آیا تو پہلی سے مختلف اداکاری کررہا تھا، جبکہ یہ کردار وہی تھا، مجھے محسوس ہوا کہ کچھ غلط ہورہا ہے، جس کے بعد راج کمار ہیرانی اور میں نے پچھلی فلم کے کچھ سینز دیکھے اور میں دوبارہ وہ کردار نبھا پایا۔ یاد رہے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس 2003 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کا سیکوئل ’لگے رہو منا بھائی‘ 2006 میں سامنے آئی۔ان فلموں میں ارشد وارثی نے منا بھائی کے سرکٹ نامی دوست کا اہم کردار نبھایا۔ارشد وارثی نے اپنی ایک اور کامیڈی سیریز ’گول مال‘ کی 5ویں فلم کی بھی تصدیق کی اور بتایا کہ ’یہ بھی بنائی جائے گی، یہ تو سب ہی جانتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved