مجھے کیا سمجھ کر ہا تھ لگا یا تم نے زرین خان نے چھیڑنے والے نو جوان پر تھپڑو ں کی با رش کر دی



بولی وڈ بولڈ اداکارہ زرین خان نے ایک ایونٹ کے دوران مداح کو اپنے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ لگادیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک اسٹور کی لانچ کے لیے پہنچی تھیں۔اس دوران اپنی گاڑی تک واپس جانے کا رستہ ان کے لیے خاصہ دشوار ثابت ہوگیا، کیوں کہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے اداکارہ کو گھیر لیا تھا۔رپورٹ

میں مزید بتایا گیا کہ زرین خان کو اس دوران ایک نوجوان نے ہاتھ لگانے کی کوشش بھی کی، جس کے بعد اداکارہ نے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔واقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ اس واقع کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کبھی کبھار ہمیں معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لینا ضروری ہوجاتا ہے، پھر کچھ اور سوچا نہیں جاسکتا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ جو بھی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش بھی کرے گا تو میں اسے وہیں سبق سکھا دوں گی۔ زرین خان نے کہا کہ میں ایک اداکارہ ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی مجھے ہاتھ لگا سکتا ہے، کسی کو حق نہیں کہ وہ مجھے نامناسب انداز میں ہاتھ لگائے، میں ایک عورت ہوں، اور ہر عورت کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے اور کام کرسکے‘۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال زرین خان اس وقت مشکل کا شکار ہوئی تھیں، جب ایک موٹر سائیکل سوار شخص کا انتقال ان کی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث ہوگیا تھا۔اداکار نے سلمان خان کی فلم ’یوراج‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا، وہ ہیٹ اسٹوری 3 اور ہاؤس فلم جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved