بیٹے سے تعلقات پررنبیرکپورکی والدہ عالیہ بھٹ سےمتعلق بول پڑیں



ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعلقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔گزشتہ ڈیڑھ سال سے جہاں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو ایک ساتھ دیکھا گیا، وہیں دونوں’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، جو ان دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ان دونوں کے تعلقات کی خبریں اب

یہاں تک پہنچ چکی ہیں کہ رنبیر کپور کو اکثر عالیہ بھٹ کے گھر ان کے اہل خانہ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔وہیں عالیہ بھٹ کو بھی رنبیر کپور کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے گھر دیکھا جاتا ہے۔اپنی محبت اور تعلقات کے حوالے سے دونوں ہی ذو معنی لفظوں میں اقرار کر چکے ہیں، تاہم دونوں نے واضح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف نہیں کیا۔جہاں رنبیر کپور کہ چکے ہیں کہ ان کے اور عالیہ بھٹ کے درمیان تعلقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، وہیں عالیہ بھٹ یہ اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ 11 سال کی عمر سے رنبیر کپور کو چاہتی تھیں۔اگرچہ یہ پہلے یہ اطلاعات بھی تھے کہ دونوں رواں برس کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔تاہم اب اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ دونوں کی منگنی کروانا چاہتی ہیں۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک اور اخبار کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا ان کی ہونے والی بہو کے ساتھ منگنی کرے۔رپورٹ کے مطابق نیتو کپور کی خواہش ہے کہ دونوں اپنی پہلی فلم ’براہمسٹرا‘ کی ریلیز کے فوری بعد منگنی کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتو

کپور کی جانب سے گرین سگنل دیے جانے کے بعد ان کی خواہش کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں برس جون تک منگنی کرلیں گے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ منگنی کے چند ماہ بعد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔اس وقت جہاں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ براہمسٹرا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں عالیہ بھٹ ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں۔گلی بوائے میں بھی پہلی بار رنویر اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں دونوں نے اسٹریٹ ریپرز کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک دن بڑے اسٹار بن جاتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved