اگر میں نے شاہ رخ کے ساتھ فلم نہیں کی تو۔۔۔ روہت شیٹھی نے شاہ رخ کے ساتھ جھگڑے کی حقیقت بیان کردی



ممبئی (ویب ڈیسک) ناموربالی ووڈ ہدایت کارروہت شیٹھی نے شاہ رخ خان کے ساتھ جھگڑے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ روہت شیٹھی کا شماربالی ووڈ کے نامور ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری کو ’گول مال‘، ’گول مال اگین‘، ’سنگھم‘، ’سمبا‘ سمیت متعدد سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔2013 میں روہت شیٹھی اورشاہ رخ خان نے فلم ’چنائے ایکسپریس‘

میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ دوسال بعد ان دونوں نے ایک اور بڑی فلم ’دل والے‘ بنائی تاہم یہ فلم شائقین کو متاثرکرنے میں ناکام رہی۔ فلم ’دل والے‘ کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں روہت شیٹھی اورشاہ رخ خان کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ اس حوالے سے جب روہت شیٹھی سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا میرے اور شاہ رخ کے درمیان جھگڑے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، فلم ’سمبا‘ کا ٹائٹل اور ڈیجیٹل کام ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے کیا ہے اور یہ شاہ رخ خان کی کمپنی ہے، جب کہ اسی وقت کمپنی میں ’زیرو‘ کا کام بھی چل رہا تھا، اگر میرے اور ان کے درمیان جھگڑا ہوتا تو میں ان کی کمپنی سے اپنی فلم کا کام کیوں کرواتا۔ روہت نے شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے بارے میں کہا اگر میں نے شاہ رخ کے ساتھ فلم نہیں کی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے درمیان لڑائی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved