سری دیوی کی موت کے ایک سال بعدان کے شوہرنے حیران کن بات کردی



ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ آنجھانی اداکارہ سری دیوی کے انتقال کی خبروں نے گزشتہ سال صرف مداحوں کو ہی نہیں بلکہ پوری بولی وڈ انڈسٹری کو حیران کردیا تھا۔سری دیوی کی سوانح حیات پر مبنی فلم بننے کی خبریں بھی طویل عرصے سے سامنے آرہی ہیں، اور اب ان کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور سری دیوی کی زندگی پر فلم تیار کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا

رپورٹس کے مطابق بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم کے کاپی رائٹس حاصل کرچکے ہیں تاکہ کوئی اور یہ فلم نہ بنا پائے۔ذرائع کے مطابق بونی کپور نے ایسا اس لیے کیا تاکہ صرف وہی اپنی اہلیہ کی زندگی پر فلم تیار کرسکیں بالکل اس طرح جس طرح وہ تیار کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ بونی کپور اس فلم کا جلد اعلان کریں گے کیوں کہ وہ دیگر فلم سازوں سے قبل اس فلم کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔سری دیوی کی زندگی پر کئی مصنف کتابیں لکھنے میں بھی مصروف ہیں، جبکہ بہت سے صحافیوں اور لکھاریوں نے اس حوالے سے بونی کپور سے رابطہ بھی کیا۔بونی کپور جلد ان میں سے کسی لکھاری کا اپنی اہلیہ کی زندگی پر فلم تحریر کرنے کے لیے انتخاب کریں گے۔خیال رہے کہ سری دیوی کا انتقال گزشتہ سال دبئی میں دل کا دورہ پڑنے اور نہاتے وقت ٹب میں ڈوبنے سے ہوا تھا۔سری دیوی اس موقع پر دبئی میں اپنے شوہر کے بھانجے کی شادی میں شرکت کے لیے موجود تھیں۔ماضی کی کامیاب اداکارہ کو ہندی سینما کی پہلی سپر اسٹار اداکارہ کہا جاتا ہے، وہ تامل، تیلگو، کنیڈا، ملیالم اور سینما سینما میں کام کرچکی ہیں۔سال

2000 کے بعد ان کا کیریئر آگے بڑھنے سے رکا ضرور تاہم 2012 میں انہوں نے کامیاب فلم ’انگلش ونگلش‘ کے ساتھ کم بیک کیا۔اس کے بعد 2017 میں ان کی فلم ’موم‘ بھی سامنے آئی جو کامیاب ثابت ہوئی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved