رنویرسنگھ تقریب کے دوران بلک بلک کررونے لگے



ممبئی(وبب ڈیسک)بالی ووڈ کے چلبے اداکار رنویر سنگھ ڈانس شو کی تقریب کے دوران خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بُری طرح رونے لگے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے نئی آنے والی فلم’’گلی بوائے‘‘ کی تشہیر کے لئے مشہورڈانس شو ’’سپر ڈانسر‘‘ میں شرکت کی جہاں بچوں کی جانب سے مہمان کی شرکت کو منفرد بنانے کے لئے

رنویر کی سوانح حیات کو ڈانس کے ساتھ پیش کیا گیا۔ اس ڈانس پر فارمنس میں رنویر کے فلمی نگری میں قدم رکھنے سے قبل سے لیکر کامیابی کے تمام ادوار کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔بچوں کی جانب سے پیش کردہ داستان کو دیکھ کر رنویر سنگھ خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بلک بلک کر رونے لگے حتیٰ کہ عالیہ بھٹ سمیت دیگر فنکار بھی جوشیلے رنویر کو اس طرح روتے دیکھ کر پریشان ہو گئے اور انہیں دلاسا دیا۔رنویر سنگھ نے آبدیدہ انداز میں رونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچھا تھا کہ میں کبھی اس ڈانس شو میں بھی آؤں گا اور کوئی میری پوری زندگی کو ڈانس کے ذریعے بیاں کرے گا، میرے لئے کئے گئے اس اقدام نے میرے دل کو بہت متاثر کیا ہے۔گلی بوائے نے کہا کہ ایسا لگتا ہے وقت ایک دم تبدیل ہوگیا کیوں کہ گزشتہ سال میں نے سپرہٹ فلمیں کیں اور پھر رشتہ ازدواج میں بندھ گیا اور یہ سب دیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ سب کچھ ایک خواب ہے،یہی وجہ ہے کہ اپنی ہی زندگی کی کہانی دیکھ کر آنسوؤں کو روک نہیں سکا۔واضح رہے کہ ’’گلی بوائے‘‘ کی ہدایات معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی

ہے جب کہ فلم کی کہانی ممبئی کے اسٹریٹ ریپر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، فلم رواں ماں 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

سب دیکھ کر مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ سب کچھ ایک خواب ہے،رنویر سنگھ۔ فوٹو: فائل



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہباز شر یف پرپابندی لگا دی گئی
’’بس بہت بر داشت کر لیا اب مجھ سے فون کر کے اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔‘ ‘ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف پاک فوج کو سب سے بڑا حکم جاری کر دیا
سعودی ولی عہد کے دورے سے ایک دن بعد ہی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کو ئی دنگ رہ گیا
پا کستانیو ں کیلئے اہم ترین خبر وزیر اعظم عمران خان میں ایسی کو نسی 3 با تیں ہیں جنہو ں نے آرمی چیف کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا اور قمر جا وید با جوہ نے کپتان بارے کیا سنہری الفا ظ کہے ؟ جانئے
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت،عدالت سے بڑی خبرآگئی
ملک کے سب سے بڑے شہرمیں قاتلانہ حملہ معروف سیاسی رہنما جان کی بازی ہارگئے

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved