پاکستانی فلم’’رانگ نمبر2‘‘ کی عکسبندی مکمل، تشہیری مہم کا آغاز



لاہور(نیو زڈیسک) ہدایت کار یاسر نواز کی کامیڈی، رومانس اور ڈرامے سے بھرپور لالی وڈ کی نئی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اس کی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا فلم عید الفطر کے موقع پر سنیماؤں کی زینت بنے گی۔پروڈیوسر حسن ضیا ء اور ور سٹائل فنکارو ہدایت کار یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بنی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ 2017 میں

ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’رانگ نمبر‘‘ کاسیکوئل ہے جسے پروڈکشن ٹیم نے جاوید شیخ، ثنا، شفقت چیمہ، محمود اسلم، دانش نواز سمیت دیگر فنکاروں کی شمولیت سے مزید دلچسپ بنا دیا ہے، جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں سمیع خان اور نیلم منیر کی فریش جوڑی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم کی عکسبندی لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں کی خوبصورت لوکیشنز پر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ میوزک رائٹس کے بعد سیٹلائٹ رائٹس بھی ریکارڈ قیمت پر فائنل کئے جار ہے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ’’رانگ نمبر2‘‘ عید الفطر پر پاکستانی فلمی صنعت کی سب سے اہم فلم ہے جو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ سنیما انڈسٹری کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔ ’’رانگ نمبر 2‘‘کو پاکستانی سنیماؤں میں عید الفطر کے موقع پر ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved