بالی وڈ کے وہ نامور اداکار اور اداکارائیں جو بھارت میں ہونیوالےعام انتخابات میں الیکشن لڑ رہے ہیں



لاہور(ویب ڈیسک )بھارت میں عام انتخابات کی زبردست تحریک کے بعد انتخابات کا پہلا مرحلہ جمعرات سے شروع ہوچکا ۔ عام انتخابات میں اکشے کمار،مادھوری ڈکشٹ،ارمیلا،انوپم کھیر ،نانا پاٹیکر،سمرتی ایرانی،راکھی ساونت،مون مون سین،جیا پرادا سمیت کئی نامور فنکار حصّہ لے رہے ہیں۔ انتخابات سے قبل 600 سے زائد تھیٹر فنکاروں

نے عوام سےملک میں تعصب، نفرت اور بے حسی پھیلانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں کو ووٹ نہ دینے کی درخواست کی ہے۔عوام سے درخواست میں مشترکہ بیان پر 616 تھیٹر فنکاروں نے دستخط کئے ۔مشترکہ بیان میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اور سیکولر اور جمہوری بھارت ، کمزور لوگوں کو طاقتور بنانے، آزادی کے تحفظ، ماحول کے تحفظ کیلئے ووٹ دیں۔ بیان میں کہا گیا آج سچ بولنے والے کو ملک دشمن بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ادھر57 سالہ جیا پرادا ریاست اتر پردیش کے شہر رامپور سے الیکشن لڑیں گی ۔جیا پرادا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیاکہ وہ بی جے پی کے پلیٹ فارم پر لوک سبھا کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔ جیا پرادا کا مقابلہ ماضی میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے اعظم خان سے ہوگا۔ جیا پرادا نے دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں اعظم خان انہیں نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کرچکے ہیں، بلکہ ان پر تیزاب سے حملہ کرنے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔انکے سیاسی حریف اعظم خان نے 2009 میں انتخابات کے دوران جیا پرادا کی برہنہ

تصاویر بھی لیک کردی تھیں۔جیا پرادا اس بار لوک سبھا کی نشست پر انتخاب لڑیں گی سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہی ان کے تعلقات پارٹی کے جنرل سیکریٹری امر سنگھ سے استوار ہوگئے، جنہیں وہ اپنا سیاسی گرو مانتی ہیں۔امر سنگھ سے تعلقات کی وجہ سے ہی جیا پرادا کو سماج وادی پارٹی میں اہمیت حاصل رہی،جیا پرادا نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا اور انہوں نے متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔کچھ ہفتے قبل ہی انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس بار وہ اس کی ٹکٹ پر اترپردیش کے شہر رامپور سے الیکشن لڑیں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved