شاہ رخ خان کو فلم انڈ سٹری میں بریک دینے والے بڑے اداکار انتقال کرگئے



ممبئی: شاہ رخ خان کو انڈسٹری میں بریک دینےوالے کولونل راج کپور 12 اپریل 2019 کو جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔کولونل کپور کی موت پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ کہ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا، میری بہت حوصلہ افزائی کی۔ یہ ان کی سکھائی باتیں تھیں، جس کی وجہ سے آج میں بولی وڈ میں اس مقام پر ہوں۔ وہ میرے اندر کے فوجی کو سامنے لائے تھے۔

بولی وڈ کے بادشاہ کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے شاہ رخ خان کو تلاش کرنے والے، انہیں اسکرین پر بریک دینے والے اور اداکاری کا ہنر سکھانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ٹی وی سیریل پروڈیوسر کولونل کپور نہیں رہے۔کرنل کپور کا 87 سال کی عمر میں ان کا نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے دو دہائی پہلے دوردرشن کے لئے ‘فوجی’ سیریل بنایا تھا، جس میں شاہ رخ خان نے پہلی بار کیمرے کا سامنا کیا تھا۔کولونل کپور نے فوجیوں کی زندگی پر بنے اس سیریل میں شاہ رخ کو لیفٹیننٹ ابھیمنیو کا کردار دیا تھا، جس سے شاہ رخ سب کی نظر میں آئے۔کولونل کپور ہمیشہ شاہ رخ خان سے اپنی ملاقات کا پہلا قصہ سناتے تھے۔ وہ بتاتے تھے کہ جب شاہ رخ نے انہیں رول کے لئے فون کیا، تو انہوں نے شاہ رخ سمیت تمام لڑکوں کو صبح پانچ بجے اسپورٹس لباس میں گراؤنڈ پر آنے کو کہا۔ کولونل کپور بتاتے تھے کہ وہ صرف شاہ رخ خان تھا، جو پورے وقت ان کے ساتھ دوڑتا رہا اور باتیں کرتا رہا۔ اسی وقت انہوں نے اسے اپنے سیریل ‘فوجی’ میں لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ جو بعد میں شاہ رخ خان کے لئے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved