پریانکا چو پڑا بھی جنسی ہرا سگی سے نہ بچ سکی اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے والا کون تھا؟



جنسی ہراساں کرنے کے خلاف دنیا بھر میں چلنے والی می ٹو تحریک کے بعد متعدد معروف اداکاراؤں نے آگے آکر اس حوالے سے پیش آنے والے مختلف واقعات بتائے۔اب اس میں ایک اور بڑے نام کا بھی اضافہ ہوگیا ہے جو پریانکا چوپڑا ہیں۔پریانکا چوپڑا نے ایک کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنے کیرئیر کے دوران جنسی ہراساں کیے جانے کے

تجربے کا سامنا ہوا۔نیویارک میں جمعرات کو ہونے والے ایونٹ کے دوران می ٹو تحریک کے اثرات کے سوال پر 36 سالہ پریانکا چوپڑا نے کہا ‘خواتین کو جنسی ہراساں کرنا معمول بن چکا تھا، مگر اب ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، لوگوں کے پاس اب ہمیں چپ کرانے کی طاقت نہیں’۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی انہیں جنسی ہراساں کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ‘اس کمرے میں موجود ہر ایک کو ممکنہ طور پر کبھی نہ کبھی اس طرح کے واقعے کا سامنا ہوا ہے’۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھی جنسی ہراساں کیا گیا مگر اب خواتین اتنی بہادر ہوگئی ہیں کہ وہ آگے آکر اپنی مشکل کو بیان کرسکتی ہیں۔تاہم انہوں نے اس واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔بولی وڈ سے ہولی وڈ میں قدم جمانے والی اداکارہ نے کہا ‘ہمارے پاس ہمیشہ سے آواز تھی، مگر کوئی سنتا نہیں تھا، مگر اب اگر میری کوئی کہانی ہو تو مجھے نہیں لگتا کہ اب ہمیں تنہا ہوں گی اور میں اسے بتانے پر شرمندہ بھی نہیں ہوں گی’۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی، جس کے بعد اداکارہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔ان کی شادی ہوتے ہی امریکی و بھارتی میڈیا میں ان کے

رشتے سے متعلق باتیں ہونا شروع ہوگئی تھیں۔متعدد افراد نے ان کی شادی کو ایک دوسرے کے ساتھ دھوکا قرار دیا تھا اور یہ چہ مگوئیاں کی جانے لگیں تھیں کہ دونوں کی شادی کامیاب نہیں ہوگی۔اس حوالے سے گزشتہ دنوں علیحدگی کی رپورٹ بھی سامنے آئی تھی جس کی پریانکا چوپڑا کی جانب سے تردید کی گئی۔پریانکا چوپڑا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نک جونس اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبر مفروضے پر مبنی تھی، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس امریکی میگزین کے خلاف جلد عدالت سے رجوع کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved