اناللہ واناالیہ راجعون شوبز انڈسٹری کوبڑاجھٹکا،نامورملکی اداکارہ انتقال کرگئیں



لاہور (ویب ڈیسک) ”مولاجٹ“ سمیت سینکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سیما بیگم (شمیم کوثر) کسمپرسی کی حالت میں جہان فانی سے کوچ کرگئیں۔ انہیں گلبرگ کے قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا۔ اطلاع نہ ہونے کے باعث فلمی صنعت سے وابستہ کوئی بھی شخص انکی نمازجنازہ میں شرکت نہ کر سکا۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق سیما بیگم دس

برس سے بیماری کی حالت میں اکیلی نہایت غربت کی زندگی گزار رہی تھیں۔ اور اولاد کی نعمت سے محروم تھیں۔ وہ گورا قبرستان کے قریب گلبرگ تھری میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کی دوستی گلوکارہ نسیم بیگم سے تھی جو انہیں فلمساز شباب کیرانوی کے پاس لے کر گئیں جہاں انہیں پنجابی فلم ”لاڈلی“ میں کاسٹ کرلیا گیا۔ پہلی فلم میں وہ اداکار حبیب کی ہیروئن بنیں۔ اس کے بعد انہوں نے”مے خانہ، عید مبارک“ اورچند دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے فلم”آگ“ کی ڈائریکشن دی۔ 2009ءمیں کار ایکسیڈنٹ میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد وہ بستر سے نہ اٹھ سکیں۔ ان کی چند یادگارفلموں میں ”وحشی جٹ، مولاجٹ، جٹ ان لندن،ایاز، ،ماں باپ، نادرہ، کنجوس، لنگوٹیا، پتھر تے لیک، آنسو بن گئے موتی، روڈ ٹو سوات، ات خدا دا ویر، آنسو، ہیرا موتی، جادو، خطرناک، پیار ہی پیار، شرافت، معصوم، شبانہ، اج دی گل، انسان اور فرشتہ، تیری میری اک مرضی، آسو بلا، دامن اور چنگاری، دنیا مطلب دی، ظلم دا بدلہ، عشق نہ پچھے ذات، وحشی جٹ، سنگدل، بے رحم ، ہیر رانجھا“ اور دیگر شامل تھیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved