اچانک ایسی بیماری نے آ گھیرا کہ پورا چہرہ ہی بدل کر رہ گیا



اسلام آباد(نیو زڈیسک)عام طور پر پردہ اسکرین پر جگمگاتے ستاروں کو لوگ مثالی سمجھتے ہیں یعنی ان کی شخصیت ایسی بہترین محسوس ہوتی ہے کہ لگتا ہی نہیں ان کو کسی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔مگر یہ بھی درست ہے کہ یہ معروف شخصیات بھی حقیقی زندگی میں عام لوگوں جیسی ہی ہوتی ہیں اور سیلیبرٹی ہونے کا مطلب مثالی ہوجانا نہیں۔یہ وہ بات

ہے جو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کی۔آپ خود سوچ سکتے ہیں کہ ایک عام لڑکی چہرے پر کیل مہاسوں سے کتنی پریشان ہوجاتی ہے تو ایک اداکارہ کو ایسا ہونے کتنے دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پوسٹ میں کیل مہاسوں کی مشکلات کا ذکر کیا۔اداکارہ نے لکھا گزشتہ چند ماہ کے دوران انہیں اس مشکل کا سامنا ہے اور یہ کافی تکلیف دہ ہے۔انہوں نے لکھا ‘رات اور دن رونے کے ساتھ عدم تحفظ اور ذہنی بے چینی کا احساس طاری رہتا ہے’۔کئی ماہ کے سخت مرحلے کے دوران انہوں نے مختلف امراض جلد کے ماہرین سے رجوع کیا اور ان کی جلد بہتر ہوگئی مگر وہ حیران بھی ہوئیں ‘ آخر میری جلد سے میری شخصیت کا تعین کیوںہوتا ہے؟ آخر کس نے خوبصورتی کے یہ معیار طے کیے جن سے مطابقت کی ہم کوشش کرتے ہیں؟ کیا معاشرے میں شفاف جلد ہی خوبصورتی ہے؟ان کا کہنا تھا ‘میں جانتی ہوں کہ پرفیکٹ ہونے کا خیال اکثریت کو اچھا لگتا ہے مگر آپ کو خوبصورت نظر آنے کے لیے بے داغ تصویر کی ضرورت نہیں، کسی کو بھی خوبصورتی کے مضحکہ خیز معیار پر پورا اترنے کے دباؤ کو محسوس کرنے کی

ضرورت نہیں، اپنے معیار خوط طے کریں، اگر کوئی آپ کو آپ کی شخصیت پر چھوٹا بناتا ہے اسے آپ کے ارگرد نہیں ہونا چاہیے’۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ پوسٹ اپنے فالورز کو یہ یاد دلانے کے لیے کررہی ہیں کیونکہ وہ ایک سلیبرٹی ہیں، اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں اپنی زندگی میں مسائل کا سامنا نہیں۔مختلف فنکار جیسے میشاشفیع، سائرہ شہروز اور عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر ان سے سپورٹ کا اظہار کیا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved