حمیر ارشد آبدیدہ ہو گئی احمد بٹ سے علیحد گی کے بعد زندگی بھر کا سہا را مل گیا



لاہور (روز نامہ اوصاف ) سیشن کورٹ نے حمیرا ارشد کے شوہر احمد بٹ کو چھ سالہ بیٹا علی ماں کے حوالے کرنے کا حکم سنا دیا ۔میڈیا کے مطابق بچہ حوالگی کیس کی سماعت سیشن کورٹ کے جج غلام عباس سیال نے کی ، گلوکارہ حمیرا ارشد عدالت میں پیش ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احمد بٹ کو بیٹا23 ستمبر تک حمیرا ارشد کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔یاد رہے کہ احمد بٹ اور حمیرا ارشد میں گھریلو تنازع کے بعد طلاق اور بچے کی حوالگی کے حوالے سے قانونی جنگ جاری تھی ۔حمیرا ارشد نے طلاق کے بعد بچے کی حوالگی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احمد بٹ زبردستی بچے کو چھین کر اپنے ساتھ لے گیا ہے ۔عدالت کے باہر بیٹے علی کو گود میں اٹھائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ جو ھق اور سچ تھا وہ سامنے آگیا ، عدالتی فیصلے پر خوش ہوں جس میں قانون کے مطابق فیصلہ سنایا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ انکا بیٹا علی میرے ساتھ رہنے پر خوش ہے اور یہ بات اسے میں نے نہیں سکھائی بلکہ وہ اپنی مرضی او ر خوشی سے یہ بات کہتا ہے ۔ حمیرا ارشد کے بیٹے چھ سالہ علی نے والدہ کو چوما اور بعد میں حمیرا ارشد بھی اپنے بیٹے کو چومتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ۔دوسری جانب حمیرا ارشد کے سابق شوہر احمد بٹ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتا ہوں ،23 ستمبر کو بہتر ہو گا ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شر یف خاندان کیلئے کلثوم نواز کی مو ت کے بعد ایک اور انتہائی بری خبر نواز شریف کو دل کا دورہ، مریم نواز بھی تڑپ اٹھی
سا نحہ سا ہیوال پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved