دپیکا پڈوکون پہلی بار رنویر سنگھ کی بیوی بننے کو تیار



ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ یوں تو نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، تاہم دونوں نے آج تک ایک ساتھ فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا نہیں کیا تھا۔گذشتہ برس اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ دپیکا پڈوکون کو آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ میں شوہر رنویر سنگھ کی اہلیہ بننے کے لیے پیش کش کی گئی

تھی۔تاہم دپیکا پڈوکون نے مختصر کردار ہونے کی وجہ سے فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ بننے سے انکار کردیا تھا۔لیکن اب دپیکا پڈوکون نے نہ صر ف اپنے حقیقی شوہر کی اہلیہ بننے کے لیے تیار ہوگئی ہیں بلکہ وہ فلم میں ان کی اچھی بیوی بننے کے لیے شادی شدہ خاتون سے تربیت بھی لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ٹائمز ناؤ کے مطابق آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ میں دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی، تاہم وہ کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔فلم میں دپیکا پڈوکون سابق کرکٹر کپیل دیو کی اہلیہ روما کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں کپیل دیو کا کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے، جنہوں نے کردار کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے کپیل دیو اور سچن ٹنڈولکر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت بھی گزارا تھا۔اب دپیکا پڈوکون بھی کیپل دیو کی اہلیہ روما کا کردار اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ سے تربیت لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔خیال رہے کہ ’83‘ کی کہانی صرف کپیل دیو کی زندگی کے گرد نہیں گھومتی، بلکہ یہ 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے تمام

کھلاڑیوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔فلم کو پھنٹوم فلمز اور سیلیبرٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وشنو وردھن اندوری پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ اس کا اسکرپٹ نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سنجے پرن سنگھ چوہان لکھا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved