شا دی کو ایک سال ،انو شکا شرما ما ں بننے والی ہے یا نہیں ؟ اداکارہ نے ایسی خبر سنا دی کہ شو ہر کوہلی بھی دیکھتے رہ گئے



ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ انوشکاشرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کو ایک سال سے زائد عرصہ بیت چکا ہے اور اب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر جوڑے کے والدین بننے کی افواہیں زیرگردش ہیں لیکن ان افواہوں کے بعد انوشکاشرما خود میدان میں آگئی ہیں اور بتایاکہ کچھ لوگ ماں بننے سے پہلے ہی نیا محاذ کھڑا کردیتے ہیں اوریہ صورتحال ایک

لڑکی کے لیے کافی پریشان کن ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے انوشکاشرما کاکہناتھاکہ معلوم نہیں کہ ایسے لوگ آخر کیاچاہتے ہیںجوجھوٹی افواہیں پھیلاکر دوسروں کو پریشان اور خود خوش ہوتے ہیں، شادی توخفیہ رہ سکتی ہے لیکن بچے کی آمد چھپائی نہیں جاسکتی کیونکہ اس کی علامات ظاہرہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ شادی کے بعدہرحال میں آپ کو ماں بنانے پر تلے رہتے ہیں لیکن یہ صورتحال ایک لڑکی کیلئے کافی پریشان اور مایوس کن ہوتی ہے ۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ ایسی باتیں کرنے والوں کو تمیزنہیں ہوتی لیکن میں تو اکثراسطرح کی مضحکہ خیز باتیں سن کر ہنستی رہتی ہوں ۔ یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹس بوگو فین چیتو پرگزشتہ سال نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ یہ اٹلی کا مہنگا ترین ہوٹل ہے۔ جسے میں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اپنا وقت صرف کرکے یادگار بناتی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اس مہنگے ترین ہوٹل میں ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً 14 لاکھ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
مہوش حیات کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
مقدس صفحات اور اخبارات میں چیزوں کی پیکنگ پر پابندی عائد
زرتاج گل جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، کیا کچھ کیا دیا ، جا نئے
صحا فی پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved